بیٹا پیدا نہ ہونے پر ایک سنگدل ماں نے اپنی 9 دن کی بیٹی کا گلا کاٹ کر اُسے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں پیش آیا جہاں 22 سالہ خاتون نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر گووندا نے بیٹی کے قتل پر پولیس اسٹیشن جا کر بیوی کیخلاف شکایت درج کروائی۔
پولیس خاتون کو گرفتار کرنے گھر پہنچی تو ایک کمرے میں نومولود بیٹی خون میں لت پت پڑی تھی جبکہ خاتون دوسرے کمرے میں موجود تھی۔
تفتیش کے دوران خاتون نے کہا کہ وہ بیٹی کی خواہشمند نہیں تھی اس لیے اسے قتل کردیا۔
پولیس نے خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی حراست میں لے لیا۔




















