غزہ میں جاری اسرائیلی فورسز کی بربریت کو 298 دن ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔
خان یونس پر صہیونی فورسز کے حملے میں درجنوں زخمی ہوئے جن میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔
غزہ میں جاری جنگ سے اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 90 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے لبنان کے جنوبی علاقے کے قریب ڈرون حملے میں 2 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی ملٹری نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ائیر ڈیفنس نے لبنان سے اسرائیل کے علاقے مغربی گلیلی میں داخل ہونے والا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔




















