جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھرنا خاتمے کی دھمکیاں حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا باعث بنیں گی۔
عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو فارم 47، کی حکومت ٹھہراور سنبھل نہ سکے گی، ۔حکومت عوام کا معاشی قتل کرکے ملک دشمنی کر رہی ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ تاجروں کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف عارضی شٹرڈاون احتجاج کا خیرمقدم کرتے ہیں، جبکہ ملک میں کاروبار، زراعت اور صنعت کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج اسماعیل ہنیہ شہید کی اپیل پر یوم اسیران فلسطین منایا جائے گا۔

















