کوئٹہ: چالو باوڑی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دستی بم حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے چالو باوڑی میں پولیس موبائل کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔
دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم دستی بم حملے میں پولیس کی گاڑی محفوظ رہی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں ایک خاتون اور 4 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

















