Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مائنڈ اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام”پوزٹیو یوتھ موٹیوشن اینڈ ڈویلپمنٹ” سےمتعلق تقریب

مائنڈ اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام”پوزٹیو یوتھ موٹیوشن اینڈ ڈویلپمنٹ” سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مائنڈ اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بروز ہفتہ 10 اگست 2024 کو ‘کنیڈین کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی’ میں “پوزٹیو یوتھ موٹیوشن اینڈ ڈویلپمنٹ” پرایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی رہنمائی کرنا، ان کی کریئرکونسلنگ کرنا ان کے نفسیاتی مسائل پر زیرِ بحث کرنا اور سب سے اہم ان میں دینی اوراخلاقی شعور پیدا کرنا تھا۔

“مائنڈ اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوٹ” کی فاؤنڈرانیتا یعقوب کا کہنا ہے کہ 15 سے 30 سال کے نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ تقریبا ٪60 حصہ عوام کا نوجوانوں پر مشتمل ہے جس پر افسوس کی بات ہے کہ بیشتر نوجوانوں کا طبقہ بے روزگار اور ذہنی مسائل کا شکار ہے۔

انیتا یعقوب نے پروگرام کے دوران مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے مختلف پروگرامزجن سے ان کی رہنمائی اورتربیت ہو بہت ضروری ہے۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی مشتاق اشرف مرتازوی، ڈاکٹر شفیع منصوری، ڈاکٹرعلی حیدر، حافظ محمد ارشد رفیق نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

“بنو یوتھ کی آواز” کے ‘غلام محی الدین’ کے تعاون سے مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئی اورآئندہ کے لیے سب نے مل کرعہد کیا کہ اس طرح کے پروگرامز یونیورسٹی کالج مدارس اور اسکولز میں منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں