Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی، سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی،  پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ہم سب کوکردارادا کرنا ہے۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ بلوچستان کے سفیر ہیں،  طلبہ نے پاکستان کی ترقی میں کردارادا کرنا ہے، 400غریب بچوں کا اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ کروایا۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ حکومت نے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کیے، طلبہ تعلیم پربھرپورتوجہ دیں، تعلیم سے ہی تبدیلی آتی ہے، ملک کے خلاف سازشوں کا ہم سب نے مل کرمقابلہ کرنا ہے۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ہم سب کوکردارادا کرنا ہے، آج سے مزدوروں کے بچے نئی زندگی شروع کرنے جا رہے ہیں

سرفرازبگٹی نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی، بچوں نے اپنے کردار سے اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا ہے۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے مزید کہا کہ حکومت ایسے مزید اقدامات اٹھائے گی، بلوچستان کے بچوں کیلئے ہروقت حاضر رہوں گا۔

متعلقہ خبریں