شہر قائد میں حالیہ مون سون اسپیل کے نتیجے میں موسلادھار بارش کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے کہا کہ مون سون ہواؤں کے سسٹم کا بڑا حصہ بالائی سندھ کی طرف ہے، جس کی وجہ سے زیریں سندھ سمیت کراچی میں موسلاھار بارش کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں، البتہ شہر کے چند مقامات پر درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔
شہر قائد میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا سلسلہ آئندہ دو روز جاری رہے گا۔

















