نئی دہلی: کولکتہ ریپ و قتل کیس کے بعد بھارتی بھر میں 10 لاکھ ڈاکٹرز سڑکوں پر نکل آئے۔
بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کی آبرو ریزی اور بہیمانہ قتل پر بھارت بھر کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔
ملک میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کا علاج ہونا مشکل ہوگیا ہے، مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے بھی ریاست بھر میں مظاہروں کی حمایت کردی ہے۔
تاہم ممتا بینرجی نے رات کی شفٹوں میں کام کرنے والی خواتین کے لیے سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے اقدامات کا اعلان بھی کیا ہے اور خواتین کے لیے ریسٹ رومز اور کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا بھی حکم دیا ہے۔




















