برطانوی دفتر خارجہ کا افسر برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر احتجاجاً مستعفی ہوگیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاملے پر برطانوی دفتر خارجہ کا افسر مستعفی ہوگیا۔
مستعفیٰ افسر مارک اسمتھ کا کہنا ہے کہ دفترِ خارجہ میں ہر سطح پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مارک اسمتھ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا اسرائیل کو تسلسل سے ہتھیاروں کی فروخت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
تاہم فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے اس کیس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔




















