دوحہ میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات کےنکات پرحماس کاردعمل آگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ دوحہ میں ہوئےمذاکرات کی تفصیلات ثالثوں نےبتائی ہیں جس سے اس نتیجےپرپہنچےہیں کہ نیتن یاہوجنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں نیتن یاہو کی نئی شرائط سامنےآئی ہیں۔قیدیوں کےتبادلے،اسرائیلی انخلاءکیلئےبھی نئی شرائط رکھی ہیں۔
حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ذمہ دارنیتن یاہو ہوں گے۔
حماس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی کیلئےثالثوں سےبھرپورتعاون کررہےہیں۔ ثالثوں سےکہاجن نکات پرپہلےاتفاق ہوچکاہےان کوحتمی شکل دیں۔




















