میٹرک کے ٹاپر طلبا کے اعزاز میں خصوصی تقریب کل لاہور میں منعقد کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات طلبا میں ایوارڈ تقسیم کریں گے، تقریب میں شرکت کیلئے تمام بورڈز کے ٹاپر طلبا لاہور پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم کی ہدایت پر طلبا کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، اور طلبا کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ تقریب کے مقام پر لایا جائے گا۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تقریب اور پروٹوکول کا مقصد طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ ٹاپر طلبا کے لیے سرکاری سطح پر تقریب کا انعقاد 7 سال بعد کیا جا رہا ہے۔

















