نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین کے لیے مزید بجلی مہنگی کر دی ہے۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔
بجلی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے مہنگی کی گئی۔
جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔
نیپرا کے تفصیلی فیصلے کے مطابق صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہو گی۔

















