گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کا کہنا ہے کہ دہشت اور وحشت پر مبنی ذہنیت کے خاتمے کو یقینی بنانے کا وقت آ گیا ہے۔
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن صوبے میں خوف اور افراتفری پھیلانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
گورنر نے کہا کہ موسیٰ خیل، قلات و دیگرعلاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پائیدار امن ہی تہذیب یافتہ معاشرے کا رہنما اصول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر قیمت پر اپنے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے مزید کہا کہ ہر شہری امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ساتھ دے۔

















