Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جاوید اختر

بالی ووڈ کے نامور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے نامور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے اپنی بیٹی زویا اختر کے ساتھ ایکسپریسو ایونٹ میں ہندی سنیما کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔

گیت نگار جاوید اختر نے کہا کہ عالیہ بھٹ کی اداکاری نے ان کی صلاحیتوں اور ورسٹائل ہونے کو نمایاں کیا ہے جبکہ وہ آج کی چند بہترین اداکاراؤں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ زویا اور جاوید اختر نے متعدد فلموں پر ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں ’لک بائی چانس‘، ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘، اور ’دل دھڑکنے دو‘ شامل ہیں۔