جرمنی میں جنگ عظیم دوم کے بعد پہلی بار انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی انتخابات میں کامیابی ہو گئی۔
2013 میں تارکین وطن مخالف اور یورو شکن ایجنڈے کے ساتھ قائم ہونے والی آلٹرنیٹو فار جرمنی نے مشرقی ریاست تھورنگیا میں سب سے زیادہ 33.5 فیصد ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔
دائیں بازو ہی کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو 24.5 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست تھورنگیا میں آلٹرنیٹو فار جرمنی پارٹی قدامت پسند CDU سے 9 پوائنٹس آگے ہے۔




















