Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 43 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی آپریشن میں اب تک 33 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 4 صحافی  بھی زخمی ہوئے۔

غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری سے  بھی 8 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں جاری جنگ سے اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 94 ہزار سے زائد افراد زخمی  بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں