Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ کی ہلاکتیں اور تباہی کبھی نہیں دیکھی، جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ زندگی میں غزہ جیسی ہلاکتیں اور تباہی کبھی نہیں دیکھی۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ یہ تباہی اور ہلاکتیں بیان کرنے سے قاصر ہوں، انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ غزہ کا انتظام اقوام متحدہ سنبھالے گی۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ کا امن صرف اور صرف دو ریاستی حل ہی ہے، انہوں نے کہا اقوام متحدہ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے تیار ہے لیکن کیا اسرائیل بھی تیار ہو گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ غزہ کی عوام کو آج جن مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ خبریں