Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کا ایک اور سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجنے کا دعویٰ

ایران نے اپنا ایک اور تحقیقی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ ہفتے کو خلا میں روانہ کیا ہے جس کے سگنلز زمین پر موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

60 کلو گرام وزنی چمران ون (Chamran-1)  سیٹیلاٹ کوخلا میں روانہ کیا گیا جو کامیابی سے 550 کلومیٹر دور خلا کے مدار میں پہنچ گیا ہے۔

ریسرچ سیٹیلائٹ کو پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے مقامی سطح پر بنائے گئے راکٹ قائم 100 کی مدد سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔

اس سے قبل رواں برس جنوری میں ایران نے کہا تھا کہ اس نے کامیابی کے ساتھ تین سیٹیلائٹ خلا میں بھیجے ہیں۔

متعلقہ خبریں