Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج

مقبوضہ جموں و کشمیر کی اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج ہے، 24 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کی اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کیلئے 2 سو 19 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ سات اضلاع میں 23 لاکھ 27 ہزار 580 افراد ووٹ دینے کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔

مقبوضہ جموں کے تین حلقوں ڈوڈا، رامبن اور کشتواڑ میں 8 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے 4 اضلاع اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کُلگام کی 16 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولنگ کیلئے 14 ہزار افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہو گئی ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سابقہ اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی اتحادی حکومت بنی تھی۔

 

متعلقہ خبریں