Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوانوں میں ٹیلنٹ کو دیکھ کر کچھ ممالک پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں ٹیلنٹ کو دیکھ کر کچھ ممالک پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی پارک میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی بھرمار ہے، ٹیلنٹ کو دیکھ کر کچھ ممالک پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جو بیانیہ بنایا گیا اسے توڑنے والی آئی ٹی ٹیم یہاں بیٹھی ہے، پاکستان سے متعلق حالات خراب، دہشت گردی کا جھوٹا بیانیہ بنایا جاتا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے آپ اس بیانیے کو ختم کرائیں، 50 ہزار طلبا گورنر ہاؤس میں مفت آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں