Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی حملے کا خطرہ، امریکا کا اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کا حکم

لبنان پر اسرائیلی حملے کے خطرے کے پیش نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک بیان میں لبنان میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ابھی فلائٹس دستیاب ہیں اس لیے دیر نہیں کرنی چاہیے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ امریکی شہریوں کا لبنان سے انخلا کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور کمرشل فلائٹس کی دستیابی کو ممکن بنائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ لبنان میں موجود امریکی شہریوں کے انخلا کے لیے اسرائیلی حکام سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں بھاری جانی نقصان ہوا تھا، اور شہید ہونے والوں کی تعداد 600 کے قریب ہو گئی ہے جبکہ زخمی افراد کی تعداد 1600 سے زائد ہے۔

متعلقہ خبریں