Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسانوں کی تربیت کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسانوں کی تربیت کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کررہے ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے تھائی یونین کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں شرمپ فارمنگ کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

مریم اورنگزیب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ پنجاب کی بنجر زمینیں آباد ہوں، جدید فارمنگ سے زراعت ، کسانوں کو ترقی ملے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے صوبے کی زراعت کو جدید بنانے، فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے انقلابی ویژن کا آغاز کیا ہے، شرمپ فارمنگ کی حوصلہ افزائی سے  مریم نواز نے جدید فارمنگ کے حوالے سے پنجاب کو جدید دنیا کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرمپ فارمنگ کے آغاز سے ایک ارب ڈالر زرِمبادلہ کمانے کے علاوہ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملے گا، پنجاب شرمپ فارمنگ ماڈل دیگر صوبوں کیلئے بھی ایک قابلِ تقلید مثال بنے گا۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 100 ایکڑ پر 100 ٹن شرمپ فارمنگ کا آغاز کیا جارہا ہے، اکتوبر میں جھینگے کی پہلی پیداوار حاصل ہوگی، ان شاءاللّٰہ، بنجر زمینیں آباد ہوں گی، ساڑھے 8 ارب روپے سے زرعی تحقیق و ترقی اور ہنرمندی کے منصوبے پر عمل درآمد ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت جھینگے کی پیداوار کے فروغ کیلئے سیڈ اور فیڈ کی فراہمی میں مدد کرے گی، ہیچری کیلئے کسانوں کو بلاسود قرض ملیں گے، کسان اور زراعت کے شعبے کو ترقی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ فارم پروسیسنگ اور فیڈ کے علاوہ سٹوریج کے حوالے سے بھی حکومت کسانوں کی مدد کرے گی، گریجویٹ نوجوانوں کو یونیورسٹیوں کے ذریعے تحقیقی مراکز میں مواقع دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرمپ منصوبے کے تحت کاروبار کیلئے زمین لیز پر دی جائے گی، شرمپ فارمنگ کے فروغ کیلئے نجی شعبے کو مراعات دی جائیں گی، پنجاب کی فوڈ باسکٹ کی ڈائیورسٹی کے پیشِ نظر شرمپ فارمنگ ہمارے فارمرز کی ضرورت ہے۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ مقامی آبادی کو روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع ملیں گے، کسانوں کی تربیت کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کررہے ہیں۔

ملاقات میں پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے آغاز و پیداوار، شرمپ ہیچریز، ریسرچ، ایکسپورٹ، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی چین اور لوکل فارمرز کی ٹریننگز سے متعلق امور پر تبادلہِ خیال کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے شرمپ فارمنگ میں تکنیکی معاونت پر تھائی وفد اور راوا کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں