اسرائیل نے لبنان میں فضائی حملوں کے بعد اب زمینی جنگ مسلط کر دی ۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نےلبنان میں زمینی آپریشن شروع کرکے لبنان کے سرحدی علاقوں کے راستے سیل کردیئے۔
اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ زمینی آپریشن کا مقصد حزب اللہ کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانا ہے۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی فوج نےجنوبی سرحد پر کئی مقامات خالی کردیئے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب بستیوں کو چھاؤنی قراردے دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میں زمینی آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں ہونے والی کسی بھی کارروائی کے خلاف ہیں۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ لبنان پر زمینی حملہ نہیں ہونا چاہیے، اسرائیل پہلے ہی لبنان پر فضائی حملے کر رہا ہے۔




















