بھارت اور چین نے اپنی متنازعہ ہمالیائی سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کے لئے گشت کے انتظامات پر اتفاق کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق دونوں فریقوں نے 2020 میں پیدا ہونے والے سرحدی علاقوں سے دستبرداری اور مسائل کے حل پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2020 میں وادی گلوان میں ہونے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا جو 1975 کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان پہلی مہلک جھڑپ تھی۔
اس کے بعد سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارت-چین سرحدی علاقوں میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ گشت کے انتظامات پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 2020 میں ان علاقوں میں پیدا ہونے والے مسائل کو حل کیا گیا ہے۔




















