اسلام آباد: پاکستان کے توانائی کے شعبے میں خواتین کی ملازمت کے حوالے سے یاد داشت پر دستخط کردیے گئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور کے ایف ڈبلیو کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے ہیں۔
اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے میں خواتین کی ملازمت کے حوالے سے بھی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کی جب کہ کے ایف ڈبلیو کی نمائندگی ہیڈ آف ڈویژن برائے انفراسٹرکچر اینڈ فنانشل سیکٹر ایستھر گریوین کوٹر نے کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں اداروں نے ترقی کے عمل میں صنف کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق یہ تعاون این ٹی ڈی سی میں صنفی مساوات کی پالیسی اور صلاحیت کی ترقی کے طریقہ کار کو قائم کرنے کے لئے ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے توانائی کے شعبے میں خواتین کے لیے ملازمتوں کی کمی کو دور کرنے کے قابل بنائے گا۔

















