Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا، اقتدار منتقلی سے قبل کملا ہیرس کو صدر بنانے کا مشورہ

امریکی صدر کے سابق معاون نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار منتقلی سے قبل جوبائیڈن استعفیٰ دے کر کملا ہیرس کو صدر بنائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن حکومت میں کملا ہیرس کے سابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر جمال سیمنز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل جوبائیڈن قبل از وقت مستعفی ہو جائیں اور کملا ہیرس کو صدر بننے کا موقع دیں۔

جمال سیمنز نے کہا کہ جو بائیڈن نے اپنے بہت سے وعدوں کو پورا کیا ہے کملا ہیرس کو امریکا کا صدر بنانے کا بھی وعدہ کیا تھا جو ابھی پورا ہونا باقی ہے، لیکن وہ انہیں عبوری صدر بنا کر اپنا وعدہ پورا کر سکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے ایک ٹاک شو میں جمال سیمنز نے اس تجویز کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا وعدہ پورا کرنے سے امریکا کو اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون صدر کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

سابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کملا ہیرس کے صدر بننے سے ڈیموکریٹس کو سیاسی طور پر فائدہ ہو گا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اپنے اشتعال انگیز بیانات پر محتاط رہنا ہو گا۔

متعلقہ خبریں