گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں ہمارے مزدور کا اپنا گھر اور گاڑی ہو۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتے ہیں یو اے ای اور پاکستان کی دوستی آگے بڑھے، گورنر ہاؤس 24 گھنٹے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی قیادت کے پاس ویژن، محنت اور لگن ہے، چاہتا ہوں ہمارے مزدور کا اپنا گھر اور گاڑی ہو، حکومت مزدوروں کو مایوس نہیں کرے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یو اے ای نے ریگستان میں بھی عمارتیں کھڑی کر کے دکھائی ہیں۔

















