Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کا کردار قابلِ تحسین ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک بحریہ کی استعداد، عصر حاضر کی ضروریات سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فخر قوم، پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کی ضمانت ہے، اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے، جوانوں کی شب و روز خدمات کے باعث آج ہم سب چین کی نیند سوتے ہیں۔

کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں