ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے گوشوارے برائے مالی سال 2023-24 جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو خاندان سمیت اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہے، 15جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل ہو سکتی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ غلط معلومات دینے پر 120 دن کے اندر کمیشن کارروائی کا اختیار رکھتا ہے، جبکہ فارم بی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

















