بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے افغانستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے بلائنڈ کرکٹر ثناء اللہ مروت افغان ٹیم کو ہیڈ کوچ مقررکیا گیا ہے۔
افغان بلائنڈ کرکٹ ٹیم پشاور پہنچنے کے بعد ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی، کوچ ثناء اللہ مروت کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم جم خانہ گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم لاہور اور ملتان میں ہونے والے میچز میں شرکت کرے گی۔
افغانستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 21 نومبر کو لاہور میں ورلڈ کپ کی تقریب میں شرکت کرے گی۔
یاد رہے کہ 23 نومبر سے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز ہو گا۔



















