Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوکرین کا روس پر میزائل سے حملہ

امریکا سےلانگ رینج میزائل کے استعمال کی اجازت کے بعد یوکرین نے روس پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین نے بریانسک میں امریکی میزائلوں سے حملہ کیا ہے، یوکرین کی جانب سے فوجی تنصیبات پر 6 میزائل داغے گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین سے آنے والے 5 میزائل مار گرائے، ایک سے نقصان پہنچا، جبکہ یوکرین کے میزائل حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روسی وزارت دفاع نے مزید  یہ بھی کہا کہ یوکرین نے حملوں کے دوران امریکی ساختہ میزائلوں کو استعمال کیا ہے۔

متعلقہ خبریں