Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کا کل کا جلسہ انکی سیاسی موت ہے، دانیال چوہدری

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کل کا جلسہ انکی سیاسی موت ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او کے وقت انہوں نے ملک بند کرنے کی پوری کوشش کی، انہوں نے ایک بیان سے پی آئی اے کو ویران بس بنادیا، اس طرح کے بیان سے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دعائیں کررہی تھی آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو، پہلی بار ہوا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم چل رہی ہے، پہلی بار اسٹاک مارکیٹ 95،96 انڈیکس پر پہنچ چکی ہے، پاک سعودیہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے والوں کے ہاتھ توڑے جائیں گے۔

دانیال چوہدری نے کہا کہ 3 خواتین کی لڑائی باہر لائی جارہی ہے، مدینہ سے لائی گھڑی بیچ کر پاکستان کی بدنامی کی گئی، انکو حقیقی آزادی کس سے چاہیے؟ کبھی کہتے ہیں دھرنا ہے، کبھی کہتے ہیں آخری جلسہ ہے۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پہلی بار ملک کی معیشت بہتر چل رہی ہے، یہ کہتے ہیں پاکستان برے حالات میں ہے، بشریٰ بی بی کا حالیہ بیان قابل مذمت ہے، اب بیلاروس کے صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے میں لگے ہیں، پہلے دن سے انکا ٹارگٹ پاکستان کی معیشت رہی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک بہتری کی جانب جاتا ہے آپ ایسے بیان دیتے ہیں، پی ٹی آئی کا کل کا جلسہ انکی سیاسی موت ہے، پہلے کہتے تھے امریکہ نے ہٹایا اب سعودی عرب پر الزام لگا دیا، یہ چاہتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خراب ہوں۔

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کہا کہ سعودی عرب کے خلاف بیان دو، بانی پی ٹی آئی اپنے گھر کی لڑائی کو باہر لیکر آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں