امریکہ نے بھارتی شہری سنجے کوشک پر روس کو غیر قانونی ایوی ایشن پارٹس فراہم کرنے کا الزام عائد کردیا۔
بھارتی شہری پوری دنیا میں اپنی بددیانتی کی وجہ سے بدنام ہو چکے ہیں جب کہ حال ہی میں امریکہ نے بھارتی شہری سنجے کوشک پر روس کو غیر قانونی ایوی ایشن پارٹس کی فراہمی کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق امریکی 57 سالہ بھارتی شہری نے روس کو فوجی ایپلی کیشنز کے ذریعے ایوی ایشن پارٹس فراہم کیے، دوہری شہریت رکھنے والے سنجے کوشک نے ایکسپورٹ کنٹرول ریفارم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ سنجے کوشک کو بھارت سے آنے پر 17 اکتوبر کو میامی میں گرفتار کیا گیا، فرد جرم عائد ہونے پر کوشک پر 20 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سنجے کوشک نئی دہلی میں قائم ایئر چارٹر کمپنی آرزو ایوی ایشن کا مینیجنگ پارٹنر ہے جب کہ اس سے قبل بھی امریکہ نے بھارتی کمپنیوں پر غیر قانونی سامان فراہم کرنے پر پابندی عائد کی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ امریکہ نے روس کو جنگی سازو سامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیں، بھارتی شہریوں کی بے لگام غیر قانونی سرگرمیوں پر مودی سرکار کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے۔




















