Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان، بیلاروس کےدرمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ

پاکستان اوربیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں اورمعاہدوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ 

این ڈی ایم اے اور بیلاروس کی وزارت کے درمیان تعاون، وزارت تجارت اور بیلا روس کی اینٹی مونوپلی ریگولیشن اور وزارت تجارت کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ ہوا۔

منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فائنانسنگ سمیت دیگرجرائم کو روکنے کے حوالے سے یادداشت اوربین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان ایم او یوجبکہ نیوٹیک اور بیلا روس کے فنی تعلیم کے انسٹیٹیوٹ کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ ہوا۔

ڈریپ اور بیلاروس کی وزارت صحت کے درمیان تعاون، پاکستان بیلاروس کے درمیان 2025 سے 2027 کے روڈ میپ کے ایم او یو کا تبادلہ ہوا۔

آڈیٹر جنرل آفس اور بیلاروس کی اسٹیٹ کنٹرول کمیٹی کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ ہوا جبکہ پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل اور بیلاروس کے ایکریڈیشن سینٹرکے درمیان ایم او یو اورمالیاتی انٹیلیجنس کے تعاون سے متعلق ایم او یو کا بھی تبادلہ ہوا۔

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مطلوب ملزمان کی حوالگی، حلال اشیاء کی تجارت کے لیے ایم او یو کا بھی تبادلہ ہوا۔

پاکستان اوربیلاروس کے درمیان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اوربیلاروس کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے درمیان معاہدے پربھی دستخط ہوئے۔

بیلاروس کی فائننشل مانیٹرنگ آف اسٹیٹ کنٹرول کمیٹی اور پاکستان کے فائننشل مانیٹرنگ یونٹ کے درمیان ایم او یوجبکہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ سے متعلق معاہدے پر دستخط یوئے۔

اس موقع پر صدربیلا روس اور وزیراعظم شہبازشریف بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں