Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آبادی میں اضافے، موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنا ناگزیر ہے، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے، موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنا ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال نے انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ کسی معاشرے میں تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح کام کرتے ہیں، کسی ملک میں انجینئرز کی کیا کوالٹی مقام و مرتبہ ہے وہ ترقی کےلیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں انجینرز کے کارہائے نمایاں کام منگلا ڈیم، تربیلا ڈیم، موٹرویز، حتیٰ کی نوکلئیر پروگرام کو سول انجینئر کو حقیقت میں ڈھال نہیں سکتے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں آبادی بڑھانے سے بریک سے پیر ہٹا کو ایکسیلیٹر پر رکھ دیا، پاکستان دنیا کا پانچواں آبادی والا ملک ہے، چالیس کروڑ آبادی ہوجائے گی وسائل کم ہو رہے پانی کم ہورہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 2018 کے وقت ترقیاتی بجٹ 1 ہزار ارب روپے تک چھوڑ کر گئے، 2022 میں ایک ہزار سے کم ہوکر ساڑھے 7سو ارب روپے تک پہنچ گیا، ایک طرف آبادی کا دباؤ ہے دوسری طرف وسائل کا سکڑنا ہے جو مشکل صورتحال میں تبدیل کردیتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صورتحال تبدیل ہوگی پاکستان کے معاشی مسائل جن بادلوں میں گھرے ہوئے تھے وہ کم ہو رہے ہیں، افراط زر38 سے کم 4.5فیصد تک آ چکی ہے، اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ تک پہنچ چکی ہے، ایشیاء سرخ یا سبز نہیں بلکہ فی کس آمدنی دیکھی جا رہی ہے، اب خوشحالی کا دارومدار معیشت کی خوشحالی سے مشروط ہے۔

متعلقہ خبریں