کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز(کے سی ایف آر)اور قونصل خانے فرانس کے اشتراک سے اجمیرشریف،کرتارپورسمیت دیگرتاریخی ومذہبی مقامات کے حوالےسےتقریب منعقد کی گئی۔
الیانس فرانسس کراچی میں کراچی کونسل آن فارن ریلیشنزاورفرانس کے قونصل خانے کے مشترکہ تعاون سے پاکستان میں ریسرچ کلچرکو فروغ دینے کے لیےتقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی محقق وتاریخ دان کرسٹوفی جیفرلوٹ نے کی۔

اس موقع پرانھوں تقریب سے خطاب میں اجمیرشریف اورکرتارپورصاحب کی تاریخی، ثقافتی اورروحانی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ ان کا کہناتھاکہ دومختلف مذاہب کے لیے اہمیت کے حامل یہ مقامات اہم مذہبی اورثقافتی سرگرمیوں کا گہوارہ ہیں۔

کرسٹوفی جیفرلوٹ نے کہا کہ یہ مقامات مسلمانوں اورسکھوں کےعقائد میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اورمختلف برادریوں، ثقافتوں اورعقائد کواکٹھا کرتے ہوئے منفرد نمائندگی کرتے ہیں۔ تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ یہ مقامات بین المذاہب ہم آہنگی، ثقافتی ہم آہنگی اورسرحدوں کےپارتنوع کوفروغ دیتے میں کلیدی کردارکےحامل ہیں۔
کے سی ایف آرپاکستان میں فکری تجسس کوپروان چڑھانے، ثقافتی مکالموں کی حوصلہ افزائی اورعلاقائی تاریخ کے مشاہدے اوراس کی آگاہی کے لیے فعال ہے۔

















