Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر سندھ کی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نو منتخب صدر خواجہ اظہار الحسن، سینئر نائب صدر سید لطافت حسین شاہ، سیکریٹری جنرل ابو ذر عمراؤ سمیت دیگر عہدیداروں کے لئے گورنر سندھ نے کامیاب قیادت کی دعا کی اور کہا کہ وہ شہر میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت قومی کھیل ہاکی پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کا اس کھیل کی جانب رجحان بڑھ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی کھیل کے فروغ سے نہ صرف اس کھیل کو مزید مقبولیت ملے گی، بلکہ نوجوانوں کی جسمانی صحت اور معاشرتی بہتری میں بھی مدد ملے گی۔

کامران خان ٹیسوری نے یقین ظاہر کیا کہ نو منتخب قیادت ہاکی کے کھیل کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گی اور شہر کے کھیلوں کے ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ خبریں