Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوبائیڈن کا سابق صدر جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کیا ہے۔

سابق امریکی صدر جمی کارٹر اتوار کی دوپہر جارجیا میں اپنے گھر پر انتقال کرگئے، ان کی عمر 100 برس تھی۔

جمی کارٹر پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے 100 سالہ زندگی پائی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور دنیا نے ایک غیر معمولی رہنما، سیاستدان اور انسان دوست کو کھو دیا۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ جمی کارٹر کی شخصیت اصول، ایمان اور انسان دوستی کی علامت تھی، جو شخص مقصد اور بامعنی زندگی گزارنے کا مطلب جاننا چاہتا ہے وہ جمی کارٹر کا مطالعہ کرے۔

واضح رہے کہ جمی کارٹرامریکا کے 39 ویں صدر تھے، ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔

انہوں نے 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر جمی کارٹر انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں