سعودی عرب میں جدہ، مکہ مکرمہ سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش کے پیشِ نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان ہوگیا ہے۔
مکہ اور جدہ میں بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں، بارش کے باعث اسکولوں اور اکثر دفتروں میں جلدی چھٹی کر دی گئی۔
میونسپلٹی کی ٹیموں نے بارش کی صورتحال سے نمنٹے کےلیے ہنگامی اقدامات کئے۔
مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔
زائرین نے بارش کے دوران ہاتھ اٹھا کر دعائیں مانگیں اور خانہ کعبہ کے غلاف سے لگ کر بھی دعائیں کیں۔
بارش کا پانی خانہ کعبہ کی چھت سے میزاب رحمت کے ذریعے نیچے گرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، صحرا زیر آب




















