Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے، عاطف اکرام شیخ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ  نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ حکومت کا بجٹ کی تیاری لے لیے بزنس کمیونٹی سے وسیع مشاورت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

 عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے وسیع البنیاد اور بامعنی مشاورت کو یقینی بنائے، بجٹ تجاویز کے لیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز اور کاروباری تنظیموں کو بھرپور موقع فراہم کیا جائے۔

  صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹیاں بزنس کمیونٹی کیساتھ بجٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کریں، موجودہ معاشی بحالی کے اثرات کو پائیدار بنیادیں فراہم کرنے کے لیے جامع اصلاحات متعارف کروائی جائیں۔

عاطف اکرام شیخ نے یہ بھی کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری بجٹ تیاری کیلئے بھرپور تجاویز دے گی، امید ہے کہ وفاقی حکومت ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنائے گی۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید یہ بھی کہا کہ بجٹ سے قبل سیاسی جماعتوں میں چارٹر آف اکانومی کے لیے بات چیت کا آغاز ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں