Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطینی عوام خود اپنے مستقبل کا تعین کرنے کے مستحق ہیں، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام خود اپنے مستقبل کا تعین کرنے کے مستحق ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ چھوڑنے سے قبل تقریر میں خارجہ پالیسی سے متعلق کہا کہ امریکا کی معیشت ترقی کررہی ہے، امریکی شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کیا، سڑکیں اور پل بنائے، صاف پانی اور صاف توانائی کیلئے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو اور امریکی اتحادی دہائیوں میں پہلی بار اتنے مضبوط ہوئے ہیں، فلپائن، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت اتحادیوں سے تعلقات مضبوط کیے، بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کے تحفظ کیلئے 20 ممالک کا اتحاد بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کیخلاف اور یوکرین کی حمایت کیلئے 50 ممالک کا اتحاد قائم کیا، ایران، روس، چین اور شمالی کوریا اتحاد کے باوجود کمزور ہیں۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، ہمارے پاس جو مسودہ ہے اس سے جنگ بندی، قیدیوں کو آزادی ملے گی، فلسطینی عوام خود اپنے مستقبل کا تعین کرنے کے مستحق ہیں۔

متعلقہ خبریں