Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ: جنگ بندی کوششوں کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، 63 فلسطینی شہید

جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں رات بھر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 13 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 63 فلسطینی شہید اور 281 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دھماکا خیز ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے ہر ماہ اوسطاً 475 بچے اور ایک دن میں 15 بچے عمر بھر کے لیے کی معذوری کا شکار ہوئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 645 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار فلسطینی بھی زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

دوسری جانب غزہ جنگ بندی ڈیل کے لیے کی گئی کوششیں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تازہ مسودے کے تحت غزہ میں 42 دن کے لیے لڑائی روک دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیل کے تحت درجنوں اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی ہوگی اور سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں