حوثی گروپ نے اسرائیل بحیرہ احمر میں امریکی بیڑے پر میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثی یحییٰ ساری کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی اہداف کے خلاف 3 آپریشن کیے، ایلات کے علاقے کو 4 کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ جنوبی اسرائیل میں اشکلون کے علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہدف کو نشانہ بنایا، جبکہ وسطی اسرائیل میں جفا کے علاقے پر 3 ڈرونز سے حملہ کیا۔
حوثی ترجمان کے مطابق بحیرہ احمر میں ساتویں بار یوایس ایس ہیری ٹرومین جہاز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔




















