Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شدید سردی کے باعث ٹرمپ کے حلف برداری کی تقریب اِن ڈور ہوگی

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شدید سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب اِن ڈور ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 20 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، آخر بار اِن ڈور حلف برداری کی تقریب سابق صدر رونالڈریگن کی 1985 کو ہوئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھائیں گے، پہلے یہ تقریب یو ایس کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر ہونا تھی لیکن اب سرد موسم کی وجہ سے اسے کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک تیز ہواؤں اور سردی کی لپیٹ میں ہے لہٰذا میں نے حلف برداری کی تقریب امریکی کانگریس کے اندر کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس تبدیلی کا مطلب ہے کہ ٹرمپ کیپٹل کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر نیشنل مال پر موجود عوام کو خوش آمدید نہیں کہہ سکیں گے جو روایتی طور پر نئے صدر کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں