Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال بعد دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 4 سال بعد وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

صدرجو بائیڈن اوران کی اہلیہ نے نو منتخب صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔

ڈونلڈٹرمپ صدر جو بائیڈن کی دعوت پروائٹ ہاؤس پہنچے، جہاں وہ جو بائیڈن سے الوداعی ملاقات کریں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ بطور47 ویں امریکی صدراپنی دوسری مدت کے لیے آج حلف اٹھائیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کریں گے، خطاب کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس جائیں گے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فوری نافذ ہونے والے صدارتی احکامات پر دستخط کریں گے۔

متعلقہ خبریں