Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈونلڈ ٹرمپ 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے لیے کیپیٹل ہل پہنچ گئے

ڈونلڈ ٹرمپ 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے لیے کیپیٹل ہل پہنچ گئے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب دنیا بھر میں دیکھی جائے گی۔

ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر “قومی ایمرجنسی” کا اعلان کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی اقدامات بھی کریں گے جس کا اعلان آج بعد میں کیا جائے گا۔

حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آئے مہمان کیپٹل ہل پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جن میں متعدد سابق امریکی صدور بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے قبل بائیڈن نے کئی شخصیات کے لیے پیشگی معافی کا اعلان کیا تھا جن پر فوجداری مقدمات کا خطرہ تھا، جن میں ڈاکٹر انتھونی فاؤچی اور کیپٹل فسادات پر گواہی دینے والے افسران بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل ٹرمپ نے دنیا کے چند طاقتور ترین ٹیکنالوجی شخصیات میٹا کے مارک زکربرگ، ایمیزون کے جیف بیزوس، گوگل کے سندر پچائی اور ایپل کے ٹم کک کے ساتھ ایک چرچ میں مذہبی عبادت میں شرکت کی تھی۔

امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب، جو روایتی طور پر یو ایس کیپیٹل کے باہر منعقد کی جاتی ہے مگر منفی 5 درجہ حرارت اور ٹھنڈی ہواؤں کی پیش گوئی کے باعث تقریب کو کیپٹل کے ہال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں