جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں “پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد” کے حوالے سے پانچویں اور سب سے بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی جرمنی کی مشترکہ کاوش سے منعقد یہ ریلی ایک بہت بڑا پاور شو تھا۔
ریلی میں اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے یک زبان ہو کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔
ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں اضافہ کر کے ملک کو بچاؤ، سول نافرمانی کو مسترد کرتے ہیں۔
ریلی میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان و پاک فوج کے ساتھ اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
سبز ہلالی پرچم تھامے غیور پاکستانیوں نے”نکلو سپہ سالار کی خاطر، تیرا ضمیر میرا ضمیر عاصم منیر عاصم منیر” کے فلک شگاف نعرے لگا کر پاک فوج کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
مقررین ریلی کے مطابق جو پاک فوج کا دشمن ہے وہ ریاست کا دشمن ہے اور پاک فوج ہی ہماری سرحدوں کےاصل محافظ ہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کی قیادت کے ساتھ جم کر کھڑے رہنے اور پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دینے کا عظم ظاہر کیا۔




















