Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نےمغربی کنارے پر حملے تیز کر دیئے

غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔

اسرائیل نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر راکٹ حملے کر کے 8 گھر تباہ کردیئے، جبکہ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں فائرنگ سے   3 روز میں  18 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے قریب قصبوں پر دھاوا  بولتے ہوئے متعدد افراد گرفتار کر لیے، اس کے علاوہ ہیبرون کے قریب گاؤں پر اسرائیلی آباد کاروں نے حملہ کرتے ہوئے  5 افراد زخمی کر دیئے۔

فلسطینیوں کی تباہ شدہ گھروں میں واپسی کے بعد ملبے سے 200 لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ اسرائیل کی رفح میں ملبہ ہٹانے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شہید، 4 زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں