پاکستان نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یواین اور عرب لیگ کے مضبوط روابط عالمی چیلنجز سےنمٹنے میں معاون ہوں گے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ پاکستان عرب دنیا کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سےدیکھتا ہے، علاقائی تنازعات کے پرامن حل کے لیےعرب لیگ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
منیراکرم نے کہا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کا حل پاکستان کی کلیدی ترجیح ہے، جبکہ عرب لیگ نے فلسطین کے مسائل سے نمٹنے کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جنگ بندی کے باوجود جنین میں اسرائیلی کارروائیاں دیکھ رہے ہیں، پاکستان غزہ میں جنگ بندی کو مستقل بنانے میں اہم کردار ادا کرتا رہےگا۔

















