Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی سپریم لیڈر نے غزہ جنگ بندی کو اسرائیل کی شکست قرار دے دیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے غزہ میں جنگ بندی کو اسرائیل کی شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹا سا غزہ، جو محدود وسائل کے باوجود جنگ میں مصروف تھا، نے صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران کہا کہ غزہ نے اسرائیل کو شدید مشکلات میں ڈالا، اور امریکی حمایت کے باوجود صہیونی حکومت کو جنگ بندی قبول کرنی پڑی۔ انہوں نے اس عمل کو مزاحمت کی کامیابی قرار دیا، جس نے اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ سفارت کاری کی مسکراہٹوں کے پیچھے اکثر بدنیتی اور دشمنیاں چھپی ہوتی ہیں، اور ہمیں اپنی آنکھیں کھول کر محتاط رہنا چاہیے کہ ہم کس سے ملتے ہیں، کس سے مذاکرات کرتے ہیں اور کس سے بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ غزہ کی مزاحمت کے باعث اسرائیل کی ناکامی ہے، جس سے نہ صرف فلسطینیوں بلکہ عالمی سطح پر اسرائیل کی طاقتور پوزیشن کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں